سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی 

اسلام آباد(پی پی آئی)مئی کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3.24 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی کم ہو کر 11.76 فیصد کی شرح پرآگئی، جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد ریکارڈ کی گئی،شہروں میں مہنگائی 2.80 فیصد اوردیہی علاقوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں ٹماٹر اور پیاز 51 فیصد تک سستے ہوئے،گزشتہ ماہ زندہ مرغی 35.28 فیصد گندم 20.17 فیصد سستی ہوئی،گندم کا آٹا 20.12 فیصد، پھل اورسبزیاں 8 فیصد تک سستی ہوئیں،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں آلوکی قیمت میں 14.73فیصدتک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ گوشت 4 فیصد سے زائد اورگھی 1.27 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ اورطبی سہولتوں میں 3،3، انڈوں کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اپریل کی نسبت مئی میں  ڈینٹل سروس 15 فیصد، ڈاکٹر فیس 5 فیصد مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مشروبات 24فیصد اور خشک میوے 23 فیصد مہنگیہوئے،گزشتہ سال کی نسبت دال ماش 22 فیصد  جبکہ چینی 19 فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں خشک دودھ22،مٹھائی 16،دال مسور 15 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں بیکری 11،گیس 318،بجلی 59 اور ٹرانسپورٹ 32 فیصد مہنگی ہوئیں۔