شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آ باد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے،جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،کمزور مغربی ہوائیں بالائی اور وسطیٰ علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی،جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،شام کو خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی ڈویڑن،گلیات،گجرات، گجرانوالہ،فیصل آباد میں شام کے وقت بارش متوقع ہے،بالائی سندھ اورشمالی بلوچستان میں آندھی اورگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔