اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑی کمی آگئی۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.65 فیصد کمی دیکھی گئی جو 74.18 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی خام تیل 78.28 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت فروری کے بعد پہلی بار اسی ڈالر سے نیچے آئی ہے۔