شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغازکردیا

لاہور(پی پی آئی) پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغازکردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق کسانوں کوسالانہ تین سو ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے انھوں نے کہا کہ ہرکسان ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا،کسان کارڈ سے کھاد،بیج اور دیگر سامان خرید سکے گا،5 لاکھ کا شتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے کہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے،زمین کی اراضی ریکارڈسنٹر میں رجسٹریشن، شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کارجسٹرڈ ہونا لازم ہے،کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کریگا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکاراگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا، انھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اورپیداوار میں اضافہ ہماراعزم ہے۔