جنگلات کی حفاظت اولین ترجیح ہے،چوہدری محمد اکمل

مظفرآباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات چوہدری محمد اکمل سرگا لہ نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت اولین ترجیح ہے جنگلات کو آگ سے بچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ جنگلات کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے پورے آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات دیگر ادروں سے ملکر آگ پر قابو پارہے ہیں۔سیکرٹری جنگلات اور ناظمین اعلیٰ جنگلات اور دیگر آفیسران خود جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے موقع پر جا کر کام کی نگرانی کر رہے ہیں اس حوالے سے محکمہ کو ہدایت جاری کر دی ہیں کہ کوی بھی ملازم چھٹی نہیں کرے گا اور دن رات فیلڈ میں حاضر رہے گا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  انھوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت درجہ حرارت کے اضافے کی وجہ سے پریشانی ہے جس کا واحد حل جنگلات کا بچاو اور اس میں اضافہ ہے مگر اس سال خشک سالی کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے پورے آزاد کشمیر میں جنگلات میں ہونے والی آتشزدیگی کی وجہ سے بہت نقصان جنگل ہو رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی نقصان ہے جنگلات میں لگانے والی آگ کی وجہ سے انسان جنگلی جانور اور دیگر حشرات ارض خطرے میں ہیں محکمہ جنگلات اکیلے ہی اس صورت حال سے نمٹ نہیں سکتا اس میں عوامی تعاون درکار ہے عوام کی ساتھ ساتھ تمام اداروں کے تعاون سے ہم اس آگ پر قابو پا سکتے ہے۔

Latest from Blog