متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیو مہم، چمن میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل

اسلام آباد (پی پی آئی)ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کی 5 روزہ مہم جاری ہے، جس میں سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 65 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ چمن میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی پولیو مہم ملک کے 36 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 30 اضلاع میں جزوی طور پر جاری رہے گی، جس میں اسلام ا?باد، خیبرپختونخوا کے 23، بلوچستان کے 20، سندھ کے 16 اور پنجاب کے 6 اضلاع شامل ہیں۔بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی، حکام کے مطابق تینوں یونین کونسلزمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری پولیوٹیموں کی سکیورٹی پرتعینات کی گئی ہے۔ گزشتہ روز دھرنا کمیٹی نے مہم کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔وزیراعظم کے کوا?رڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا تھا کہ رواں برس اب تک پولیو وائرس سے 4 بچے متاثر ہو چکے ہیں، اور اس وائرس کی تصدیق مسلسل سیوریج کے نمونوں میں ہو رہی ہے، اس کا مطلب ہے کہ بچوں کو بدستور خطرات لاحق ہیں، مزید کہا کہ حکومت عیدالاضحیٰ سے قبل مہم شروع کر رہی ہے تاکہ وائرس کو لوگوں کے ساتھ جانے سے روکا جا سکے اور مزید بچے اس سے متاثر نہ ہوں۔