ننکانہ صاحب(پی پی آئی)ننکانہ صاحب خاوند نے اہلیہ اور بیٹے سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی, باپ بیٹے پانی میں ڈوب گئے خاتون کو بچالیا گیا ننکانہ صاحب عینی شاہدین کے مطابق خاوند نے بیوی اور بیٹے کو شاہ کوٹ روڈ اڈا 5 چک کے قریب نہر میں دھکا دیا اور خود بھی چھلانگ لگا دی،اطلاع پا کر ریسکیو1122کا عملہ وہاں پہنچا،مقامی لوگوں نے نہر میں ڈوبتی ہوئی خاتون کو زندہ نکال لیا جبکہ باپ اور بیٹا ڈوب گئے،نہر میں ڈوبنے والوں میں 28سالہ پرویز اور10سالہ فیضان شامل ہیں، نہر سے زندہ نکالی جانے والی خاتون کا نام شمیم اور عمر27سال ہے،متاثرہ فیملی چکنمبر54سریالی گاؤں کی رہائشی ہے۔
Next Post
فیصل آباد میں لیڈی سب انسپکٹرپر تشدد
Tue Jun 4 , 2024
مکوآنہ (پی پی آئی)فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے لیڈی سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لیڈی سب انسپکٹر کی مدد کو پہنچنے والے نے اسکے بھائی کی دھلائی کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او کی ہدایت پر جنیڈر ہیڈ وائلنس یونٹ فیصل […]