پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں کامیاب قومی و صوبائی امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 44 ڈی آئی خان سے فیصل امین خان، این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک، این اے 132 قصور سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی 36 وزیرآباد سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 54 نارووال سے مسلم لیگ ن کے احمد اقبال چودھری، پی پی 93 بھکر سے مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان، پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کامیاب قرار پائے گئے۔لاہور کے حلقوں میں پی پی 147 لاہور سے مسلم لیگ ن کے محمد ریاض،پی پی 149 سے آئی پی پی کے محمد شعیب صدیقی، پی پی 158 مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز، پی پی 164 لاہور سے مسلم لیگ ن کے راشد منہاس کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوئے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 266 رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے ممتاز علی، ن پی پی 290 ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے علی احمد خان لغاری، پی کے 91 کوہاٹ کی نشست پر سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ کو بھی کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔