عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل سستا،پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان

کراچی(پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں پٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر 107.16 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ جس کے بعدپاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے یکم مئی سے مہنگائی کی ماری عوام کو کچھ ریلیف متوقع ہے۔پی پی آئی کے ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں 5 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے 27 پیسے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں سابق شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم فرار

Fri Apr 26 , 2024
کراچی (پی پی آئی)لانڈھی مانسہرہ کالونی میں سابق شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، مقتولہ ثناکو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا ہے، خاتون گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے حملہ کردیا، چھریوں کے پے درپے وار سے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ […]