قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیرمسلمانوں کو دی: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مظفر آباد(پی پی آئی) صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے مقصد کے لیے جدوجہد کی جہاں انہیں مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ معاشی و سماجی ترقی کے گرانقدر مواقع ملیں۔ قائد اعظم نے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیرمسلمانوں کو دی اور انہیں ایک ایسا آزاد ملک دیا جہاں اْن کے آنے والی نسلیں آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیانیزصدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرسمس کے موقع پر میں پاکستان اور آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیح برادری کو کرسمس کی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرسمس کا تہوار دنیا بھر میں امن، محبت، اخوت، برداشت اور ایثار کا نام ہے۔ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے انہی اقدار کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں۔ یہاں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ آئین پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں مسیح برادری نے ملک و قوم کی اقتصادی و سماجی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہماری حکومت مسیح برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں مسیح برادری سمیت دیگر تمام اقلیتوں کے ساتھ انتہائی متعصبانہ اور ظالمانہ سلوک کیا جاتا ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اقلیتوں پر کیے جانے والے مظالم آئے روز ہمارے سامنے آتے ہیں۔ مودی حکومت کے دور اقتدار میں یہ مظالم تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ مودی حکومت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے تو دوسری طرف بھارت کے اندر اقلیتوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے خاص کر بھارتی ریاست منی پور میں گزشتہ سال مسیح برادری پر بہت مظالم ڈھائے گئے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر ہم اس عہد کی ایک مرتبہ پھر تجدید کرتے ہیں کہ ہم مسیح برادری سمیت دیگر تمام اقلیتوں کے تمام حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق قائم مقام چیرمین عبدالحمید بٹ کی برسی منا ئی گئی

Wed Dec 25 , 2024
میر پور/آزاد کشمیر(پی پی آئی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق قائم مقام چیرمین اور مقبول بٹ شہیدنیز امان للہ خان مرحوم کے دیرینہ ساتھی زندگی کے آخری سولہ برس مقبول بٹ کے ساتھ، بھارتی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہنے والے غازی جموں کشمیر  عبدالحمید بٹ (مرحوم) کی چوتھی برسی  25 دسمبر  کوریاست سمیت دنیا بھر میں آباد ریاست کے […]