اسلام آباد ( پی پی آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 17 پیسے کا ہو گیا۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 74 ہزار 555 کی سطح پر ٓگیا۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ڈالر ریٹ میں تقریباً 9 روپے کمی آئی ہے۔