شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مہنگائی  شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی، وزیر خزانہ

شینزن(پی پی آئی)   وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی ہے جس سے انکار نہیں، شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے۔چینی شہر شینزن میں پاک چین بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی پر انحصار کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال ہر شعبے کے لیے موثر ثابت ہورہا ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ اقتصادی اصلاحات پر ہے۔ حکومت پاکستان نے مہنگائی میں کمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی کئی ماہ سے مستحکم ہے جبکہ معاشی اعشاریے بھی مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانے کی ضرورت ہے، خسارہ میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں رواں سال شرح سود کے معاملے کو دیکھنا ہوگا، امریکا سمیت اہم عالمی مارکیٹوں تک رسائی کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے پاکستان نے مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔