اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کے ستائے مظلوم عوام پر ایک اور ستم

کراچی(پی پی آئی)مالی مشکلات کی وجہ سے بھاری بلزکی ادائیگی کے لیے اقساط کرانے والے صارفین اب قانونی طور پر تاخیری ادائیگیوں پر 14 فیصد سود ادا کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ مالی سال کے دوران صرف ایک مرتبہ بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی۔رپورٹ کے مطابق 14 فیصد سود کی ادائیگی 10 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس)کے علاوہ ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے پاور ڈویژن اور اس کی ماتحت تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکو)کے مطالبے پر کنزیومر سروس مینول (سی ایس ایم)میں ترمیم کے ذریعے مطلع کیا ہے لیکن اب اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرتا ہے تو اس پر کوئی سود یا ایل پی ایس لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم، باقی اقساط کی ادائیگی سود کے ساتھ 14 فیصد سالانہ کے حساب سے کی جائے گی اور قسط کی سہولت کسی بھی مالی سال میں صرف ایک بار دی جائے گی۔