سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے لیے ڈیویڈنڈ پر ٹیکس ریٹ کو معقول بنایا جائے۔اسی طرح شیئرز کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کو متناسب کیا جائے اور شیئرز پر سی جی ٹی غیر منقولہ پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس کے مطابق ہونا چاہئے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں ٹیکس کے ریٹ میں تضادات کو ختم کیا جائے، پی ایس ایکس میں ڈیری ویٹوز اور فیوچر کنٹریکٹس پر بھی کیپیٹل گین ٹیکس کو کم کیا جائے۔تجاویز میں REIT ریٹ اسکیم کی تشکیل کیلئے پراپرٹی ٹرانسفر پر ایڈوانس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔