لیاری سے بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا

کراچی(پی پی آئی)کراچی کے علاقے لیاری سے بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی یوسف بلوچ نے کیا۔ بس سروس لیاری، ملیر 15 سے حب ریور روڈ تک جائے گی، لیاری سے پیپلز بس کا کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔یوسف بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر وعدہ پورا کرتی ہے، لیاری میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی موجود ہے۔یوسف بلوچ نے کہا کہ بل بھرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی تو کے الیکٹرک کے خلاف اعلان جنگ کروں گا، لیاری میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہوگئی گیس مہنگی ہوگئی، لیاری میں گیس کی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی

Thu Jun 6 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئی کمپنیوں کے اندراج کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔یہ تجویز پی ایس ایکس کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے ارسال کردہ سفارشات میں دی گئی ہے۔سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاری کا […]