سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید الاضحیٰ کی آمد، مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے عیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا دیئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت عالیہ نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت

کردی۔دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مردہ مرغیاں اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے، گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔