شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کی گستاخانہ واقعے کی مذمت، مجرم طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ

سرینگر(پی پی آ ئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حر یت کانفرنس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں پیش آنے والے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسے فعل کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایک غیر مقامی ہندو طالب علم نے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں گستاخانہ خاکے سوشل میڈیا پر اب لوڈ کیے تھے۔ واقعے کے خلاف گزشتہ روز کالج کے طلبائاور ڈاکٹروں نے زبردست مظاہرہ کیا اور مجرم طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند رہنما مولوی بشیر احمدعرفانی،محمدیوسف نقاش، مولانا مصعب ندوی، فریدہ بہن جی امتیاز ریشی، عبدالصمد انقلابی،فیاض حسین جعفری،سبط شبیر قمی اور حفضہ بانونے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ توہین آمیز واقعے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں، ایس واقعات مسلمانوں کیلئے کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعظیم و تکریم ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے،اس طرح کی گستاخانہ حرکات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا حکومت کشمیر ی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو آئے روز ایک سوچے سمجھے منصبوبے کے تحت مجروح کرنے کی کوششیں کررہی ہے، بی جے پی حکومت نے مسلم دشمنی میں کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی مساجد کے تالے لگائے جاتے ہیں اور کئی کئی مہینوں مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی، کبھی مذہبی اجتماعات پر پابندی لگا دی جاتی ہے اور کبھی عید قربان کے موقعے پر جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی جاتی ہے جو دینی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما?ں نے کہا کہ دوسری طرف مقبوضہ علاقے میں ہندو?ں کو اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی کھلی آزادی حاصل ہے، امرناتھ یاترا کیلئے ہربرس مقبوضہ وادی میں آنے والے لاکھوں بھارتی ہندویاتریوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔انہوں نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مجرم طالب علم کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے قرار وقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گستاخانہ حرکت کی جراٗت نہ کر سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیاں کے صدر آغا سید حسن موسوی الصفوی نے بھی سرینگر میں ایک بیان میں گستاخانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔