ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،نواز شریف کا مطالبہ

 اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب ہاؤس مری میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مری کی قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ مری کے داخلی راستوں پر ڈیجیٹل کیمروں کی تنصیب کے لیے 15 دن کی مدت بھی مقرر کی گئی۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے پروجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں  اور  قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔