میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی

میرپورخاص:ایمیچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیاگیا۔ ایمیچر باڈی بلڈنگ میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین سید عطااللہ حسین شاہ اور مختیار کار میرپورخاص بشیر جسکانی نے مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں باڑی بلڈروں نے اپنے فن کا بہتر مظاہرہ کیا جس میں مسٹر اوپن ڈویثرن ٹائٹل گولڈ جم چاندنی چوک کے شبیر بلوچ نے حاصل کی ، جبکہ مسٹر میرپورخاص ڈویثرن 2013 کا ٹائٹل وزیر خان باڈی بلڈنگ کلب میرپورخاص کے قاسم علی نے حاصل کی اور جونئر کا ٹائٹل علی خان باڈی بلڈنگ کلب کے مبین قریشی نے حاصل کی ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غفار خان ، جنرل سیکریٹری جمال بلوچ اوردیگرکاکہنا تھا کہ میرپورخاص میں ایسے مقابلوں کا انعقاد باڈی بلڈروں میں حوصلہ پیدا کرتا ہے ،ان مقابلوں میں بلڈروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جس سے ان کی صحت اور نشونما بہتر ہو سکے اورمیرپورخاص شہر کا نام روشن ہو سکے ، بعدزاں تینوں ونروں میں ونر ٹرافیاں تقسیم کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔

Next Post

کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

Tue Sep 30 , 2014
بیجنگ، 30 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — نمائش کی گنجائش کے اعتبار سے کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کا ایشیا کا سب سے بڑا میلہ 2014ء چائنا ٹوائے ایکسپو اور چائنا کڈز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک اپنے دروازے کھولے گا، جس میں 120,000 مربع میٹر نمائشی مقام پر 1,364 عالمی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں، جو گزشتہ […]