شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیا

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیا  تفصیلات  کے مطابقْ مائننگ کا شعبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کیلئے حکومت نے وزارت پیٹرولیم کے تحت تمام صوبوں میں معدنیات کی مائننگ کے شعبہ جات قائم کئے ہیں۔بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کے بعد سے حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی مائننگ میں تیزی لائی ہے جس میں بیرک گولڈ ایک اہم شراکت دار ہے، چاربلین ڈالر سے زائد مالیت کے اس پراجیکٹ میں پاکستان دو بلین ڈالر کا حصہ دار ہوگا۔حتمی معاہدوں کے مطابق پاکستان کے حاصل کردہ حصے میں سے ریاستی ملکیتی اداروں کا حصہ نصف سے زائد ہے جبکہ باقی کا حصہ حکومت بلوچستان کا ہے جو وفاقی حکومت ادا کریگی۔  ریاستی ملکیتی اداروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل اور گورنمنٹ ہولڈرنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے امکانات کا مطالعہ مکمل ہو چکا ہے جس میں سعودی عرب نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور عنقریب سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شراکت دار ہوگا۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔