متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (ُپی پی آئی):وفاقی وزیر برائے  مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق چوہدری سالک حسین مکرمہ میں  منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سرکاری سکیم کیلئے پری حج فلائٹ آپریشن  کامیابی کے ساتھ  اختتام پذیر ہو  گیا۔اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئرکی پرواز  نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام  جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے۔  نجی حج سکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے، آئندہ دو روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،عازمینِ  کی وادیِ منیٰ کیلئے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی  درمیانی شب کو ہو گا۔پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے کیمپ آفس قائم کر دیا  ہے جس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور  چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔