راولپنڈی (پی پی آئی)راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر گھیراو جلاو اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔دورانِ سماعت وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جو عدالت نے منظور کر لی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورکیخلاف موٹروے ٹول پلازہ پرگھیراوجلاوکامقدمہ تھانہ نصیرآبادمیں درج ہے۔
Next Post
یوٹیوبر عمران ریاض لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
Wed Jun 12 , 2024
لاہور (پی پی آئی)ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔نو مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر حکام کے مطابق جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران […]
