جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 یوٹیوبر عمران ریاض لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

 لاہور (پی پی آئی)ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کو پنجاب پولیس  نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔نو مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر حکام  کے مطابق جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق  نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔ اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق  نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس  نے بغیر ورانٹ گرفتاری  گاڑی سے اتار کر  لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔