جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جولائی سے ستمبر کے دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا۔اس سال مون سون کیسا رہے گا؟ کون سے علاقوں میں بادل زیادہ برسیں گے؟کون سی جگہ سیلاب متوقع ہے؟ کیا دوران مون سون درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہیں گے؟نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ برسات کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی، جی آئی ایس ٹیم لیڈ زہرا حسن کا کہنا ہے کہ جی بی اور آزاد کشمیر میں فلیش فلڈنگ کی ایونٹ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کے پی کے میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں یہ اوور فلو کریں گے۔ ستلج راوی اور سندھ میں اونچے درجہ تک کا سیلاب آسکتا ہے جھل مگسی لہری نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں۔