عیدالاضحی پر ایک اور اضافی ٹرین چلانے کااعلان

کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر ایک اور اضافی ٹرین چلانے کااعلان کردیا، مسافروں کی سہولت کے لئے عیدکے موقع پر چوتھی اسپیشل ٹرین چلائے گی۔چوتھی عیداسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے چلائی جائے گی،عید اسپیشل ٹرین 15، جون کو دوپہر میں کراچی سے روانہ ہوگی،مجموعی طورپرعید پر4عید اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔پہلی عید اسپیشل کراچی سے پشاورکے لئے14جون کوچلے گی،جبکہ دوسری عیداسپیشل کوئٹہ سے راولپنڈی کیلیے14جون شام میں روانہ ہوگی، تیسری عید اسپیشل15جون کودوپہرمیں کراچی سے لاہورکے لئے روانہ ہوگی،چوتھی عید اسپیشل 15جون کورات میں کراچی سے لاہورکے لئے روانہ ہوگیا عیدالاضحی  پرکراچی سے مسافرٹرینوں میں بکنگ مکمل ہوچکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 جولائی سے ستمبر کے دوران سیلابی صورتحال کا خدشہ

Wed Jun 12 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا۔اس سال مون سون کیسا رہے گا؟ کون سے علاقوں میں بادل زیادہ برسیں گے؟کون سی جگہ سیلاب متوقع ہے؟ کیا دوران مون […]