کراچی (پی پی آئی) ملک میں مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئے ہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور کئی ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں مویشی منڈی میں جانوروں کی کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے بہت دور ہیں تاہم شہریوں کا اجتماعی قربانیوں کی جانب رحجان بڑھنے لگا ہے، جب کہ دوسری جانب لوٹ مار کرنے کے لیے قصابوں نے بھی چھریاں اور ٹوکے تیز کر لیے جیسے جیسے عید قرباں قریب آرہی ہے ویسے ہی اشیا ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، 30 کلو وزن رکھنے والا بکرا اور دنبہ کا ریٹ 80 سے 85 ہزار روپے جب کہ 30 سے زائد وزن کے جانوروں کی قیمتیں بیوپاری ایک لاکھ تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بھی عام آدمی کے دسترس سے باہر ہونے لگیں