چچا بھتیجی عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے، جماعت اسلامی

فیصل آباد (پی پی آئی)جماعت اسلامی کے رہنماپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج ہیں، لاکھوں ٹن گندم کٹائی کے بعد کھیتوں میں پڑی سڑ رہی ہے۔حکومت نے گندم بحران کا حل تلاش نہ کیا گیا تو ملک ایک بڑے غذائی بحران کاشکار ہو سکتاہے جس کی تمام ترذمہ داری حکمرانوں پر عائدہوگی۔چچا اور بھتیجی عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے،جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گندم امپورٹ سکینڈل میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے ازخودنوٹس لیاجائے۔المرکز الاسلامی چنیوٹ بازارمیں زونل امراء و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو 400 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دینے کے وعدہ کے بعد300 ارب روپے کے قرضے دینے کادھوکاہے، کسانوں کا ریلیف کاوعدہ کرکے ایسا قرض دیا جارہا ہے جو چھ ماہ میں واپس کرنا ہو گا۔حکومت بینکوں اور آڑھتیوں کے قرض تلے دبے کسانوں کو قرض دے کر ان کے 900 ارب روپے کے نقصان کا ازالہ کیسے کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا

Wed Jun 12 , 2024
کراچی (پی پی آئی) ملک  میں مہنگائی کا طوفان مویشی منڈی پر بھی اثر انداز ہونے لگا،مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں،مہنگائی عروج پر سنت ابراہیمی عام شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گئی تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگئے ہیں، بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی […]