ایمسٹرڈیم: ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکاءسمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور دی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور دی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسٹیان رودھوم نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔
Next Post
پاک سری لنکا سیریز : محمدعرفان کی جگہ عمرگل کو نمائندگی ملنے کا امکان
Fri Nov 29 , 2013
لاہور: انجری کا شکار قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں نمائندگی ملنے کا امکان روشن ہو گیا۔ عمر گل کو محمد عرفان پر تجربہ اور کارکردگی کے لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے۔ محمد عرفان نے سری لنکا کے خلاف کوئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا۔ […]
