جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کٹھوعہ،بھارتی فوج کی دھشت گردی، ایک نوجوان شہید کر دیا

جموں (پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کٹھوعہ میں ایک نوجوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے سیدہ سکھل ہیرا نگر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے ریاسی اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیس سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔دریں اثناء ضلع ڈوڈہ کے علاقے چترگلہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے بھدرواہ کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔