جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت قبرستان کی خاموشی اورحقیقی امن کو سمجھے، انجینئر رشید

سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں  انتخابی حلقے بارہمولہ سے بھاری اکثریت سے جیتنے والے   رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید نے جو بھارتی جیل میں نظر بند ہیں، کہا ہے کہ مودی حکومت کو قبرستان کی خاموشی اورحقیقی امن میں فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر رشید نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران اپنی جیت کو عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے  زبردست حمایت پرعوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مفادات کی نمائندگی کریں گے جنہیں کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انجینئر رشید نے عوام کو ان قوتوں سے خبردارکیا جویہ جانے بغیر کہ عوام کو اس کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی، اقتدار کا حصول چاہتے ہیں۔انہوں نے کشمیریوں عوام کو اپنی خواہشات پوری کرنے کے لئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دہلی کی ایک عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی جمع کرائی۔