شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں 68 لاکھ  سے زائد جانوروں کی قربانی ہوگی ٹینرز ایسوسی ایشن

 فیصل آباد (پی پی آئی)  پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک بھر میں 68 لاکھ 8 ہزار جانوروں کی قربانی کا اندازہ ہے ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ عید قربان پر تقریباً 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح ہونے کا تخمینہ ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہونے کا اندازہ ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا  کہ گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425 روپے تک فروخت ہوگی۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ بکرے کی کھالیں 1 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔تخمینہ لگایاگیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہونگی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔چمڑا ویلیو ایڈ ہو کرجیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچے گی۔