شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ فادرز ڈے 16جون کو منایا جائے گا

 کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16جون کو ورلڈ فادرز ڈے (والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن) منایا جائے گا۔امریکا میں بیسویں صدی کے اوائل میں ماوں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس دن کو منانے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔عالمی سطح پر اس دن کو 1966ء میں اس وقت مقبولیت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جانسن نے جون کے تیسرے اتوار کو فارد ڈے قرار دیا اور 1972ء میں اسے امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا، اس کے بعد ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو دنیا کے 58 سے زائد ممالک میں فادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر والد کے ساتھ الفت اور ان کی خدمت کے جذبے کو

 بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جاتا ہے۔ فادرز ڈے کے موقع پر بچے اپنے والد کیلئے تحائف اور کارڈز پیش کر کے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے اور ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ فادرز ڈے کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔