شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نذیر شاہ شہیدکی جدوجہدکو  خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، فاروق رحمانی

اسلام آباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کشمیری آزادی پسند رہنما نذیر احمد شاہ شہید کی جدوجہد اور قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہیں بھارتی فوجیوں نے جون 1994 میں حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید نذیر احمد شاہ 1980 اور 1990 کی دہائیوں کے دوران ایک سرکردہ آزادی پسند رہنما تھے۔انہوں نے کہا کہ نذیر احمد شاہ نے جدوجہد آزادی کی کامیابی سے قیادت کی یہاں تک کہ انہیں قابض فوجیوں نے گرفتار کر کے 15 جون 1994 کو حراست میں لیکر شہید کیا۔محمد فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے حریت رہنماؤں سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔