شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے،وزیرداخلہ سندھ

 کراچی (پی پی آئی)وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سیکیورٹی اقدامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی تنظیموں، دینی مدارس و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں کے عمل کو ممکن بنایا جائے، جب کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔