پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید گواہ کل دوبارہ طلب

لاہور (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مزید گواہوں کو کل دوبارہ طلب کر لیا۔خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلئے طلب کیا، ڈی ایس پی رانا محمود الحسن، کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹیبل عامر حسن کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو کل دوبارہ طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں مجموعی طور پر 124 ملزمان نامزد ہیں۔