پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاج کا معاملہ، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

لاہور(پی پی آئی) پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کا جلسہ، جلوس اور ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی، دفعہ 144 کے تحت دھرنا دینے، احتجاج کرنے اور مظاہروں سمیت گروپ کی شکل میں کھڑے ہونے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1989 کے تحت لگائی ہے، پابندی سکیورٹی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو سختی سے اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ساہیوال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں، ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام چھوڑ رکھا ہے، ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔