ٹھٹھہ: کرنٹ لگنے سے ماں سمیت 2 نوجوان بیٹیاں جاں بحق

ٹھٹھہ(پی پی آئی)ٹھٹھہ میں کرنٹ لگنے سے ماں سمیت 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔سندھ کے شہر ٹھٹھہ کی تحصیل گھارو کے گاؤں نبن چانڈیو میں واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں بجلی کے بورڈ میں پنکھے کی تار لگانے کے دوران خاتون کو کرنٹ لگا جسے بچاتے ہوئے قریب میں موجود بیٹیاں بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگئیں۔پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 نوجوان بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں مریم زوجہ امیر بخش، زبیدہ زوجہ گہرام چانڈیو اور زاہدہ زوجہ غلام حیدر شامل ہیں۔

Latest from Blog