اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام انصاف کو تبدیل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ راولپنڈی میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گے، فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کے لیے بار کونسل سے بھی تجاویز لیں گے۔ ملک اسرار نے کم وقت میں بڑا مقام حاصل کیا، مرحوم ملک اسرار سے میرا بہت اچھا تعلق تھا اور ان کا قتل ہمارے لیے بھی ایک چیلنج، ہمارے نظام اور سسٹم کے لیے بھی ایک چیلنج ہے، ہر قتل اندوہناک ہوتا ہے، یہ سب سے بڑا جرم ہے اور ہمارا دین بھی یہ کہتا ہے کہ گویا جس نے ایک انسان کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔
Next Post
گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد
Fri Jun 21 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کے گھریلو صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا جبکہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیئے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، 5 رہائشی صارفین […]