ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی پی آئی)سلام آباد کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی۔ اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول میں یکم اگست سے بچے سکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کا ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں ہی کیبن فراہم کئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا اور طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے جب کہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔  نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی، تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔