ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ 24 اور 25 جون کو سماعت کرے گا۔  سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں  13 رکنی فل کورٹ 24 اور 25 جون کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس مسرت ہلالی طبعیت ناسازی کی وجہ سے فل کورٹ کا حصہ نہیں ہوں گی، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، و دیگر ججز فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔ یواضح رہے کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشتیں دینے سے انکار کردیا تھا جس پر سنی اتحاد کونسل نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔