متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری تعمیر و ترقی کیلئے نہیں بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حریت کانفرنس

سرینگر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں مودی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا اصل مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کے حوالے سے گمراہ کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کیطرف سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری تعمیر و ترقی یا کسی قسم کی مراعات کیلئے نہیں بلکہ ناجائز بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر وستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے مقصد کے حصول میں ضرور کامیاب ہونگے۔