کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیریوں کی جدوجہدکو فوجی طاقت سے دبانے کی بھارتی کوششیں،ناردرن کمانڈ کو نئی سب مشین گن دیجائے گی

جموں (پی پی آئی) بھارت کی طرف سے حق خود ارادیت کے حصو ل کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو وحشیانہ فوجی طاقت کے ذریعے دبانے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ مودی حکومت نے فورسز کو کشمیریوں کو قتل اور انہیں خوف ودہشت کا شکار کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اب وہ مقبوضہ علاقے میں تعینات فوج کی شمالی کمانڈ کو ایک نئی سب مشین بندوق اسمیASMI سے لیس کرنے جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اسمی نامی اس سب مشین گن کے حصول کیلئے کروڑوں روپے کا آرڈر پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کمان کو پہلے مرحلے میں تقریباً پانچ سو اسمی سب مشین گنیں دی جائیں گی۔یہ مشین گن نئی دہلی میں قائم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی اور) نے فوج کے تعاون سے تیار کی ہے۔ یہ ایک ہلکا پھلکا ہتھیار ہے جس کی فائرنگ کی شرح آٹھ سو راونڈ فی منٹ ہے۔ اسکی میگزین میں 32 راؤنڈز آتے ہیں۔ایک بھارتی افسر نے بتایا کہ ASMI کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شمالی کمان کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔