پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور کرگیا۔عیدتعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1300 پوائنٹ اضافے کے بعد 78 ہزار پوائنٹ تک جا پہنچا۔دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان عید تعطیلات کے بعد بھی برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد میں پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت

Thu Jun 20 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد میں پھل اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ کی بجائے مہنگے داموں فروخت جاری ہے تفصیلات کے مطابق آلو کا سرکاری ریٹ 88 روپے مقرر ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت ہوا، اسی طرح پیاز کے سرکاری نرخ 95 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ٹماٹر […]