کندھ کوٹ (پی پی آئی)کندھ کوٹ میں کشمور کے علاقے بڈانی میں ڈاکوؤں کا گنڈیرپولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بڈانی میں پولیس چوکی پرڈاکوں کے جدید اسلحہ سے حملے میں تین پولیس اہلکارزخمی ہوئے دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑگیا دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بھی زخمی ہوگئے جن کو ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کرڈاکوں سے مقابلہ کیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے طرف فرار ہوگئے،زخمی اہلکاروں میں صدام سیال اور راجا خان راجپر شامل ہیں۔
Next Post
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
Thu Jun 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور کرگیا۔عیدتعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1300 پوائنٹ […]
