صادق آباد(پی پی آئی)صادق آباد میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے جمالدین والی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ماچھی برادری اور درگڑا برادری میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔کلہاڑیوں، ڈنڈوں کے وار اور فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور 50 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹیں شیئر کرنے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔