دھیر کوٹ (پی پی آئی) آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شملہ معاہدہ سے علیحدگی اختیارکرے بھارت خود مختار کشمیر کا شدت سے مخالف ہے۔ اگر کشمیر خود مختار ہو گیا تو بھارت کی ستائیس ریاستوں کو آزادی دینا پڑے گی۔جنرل مشرف کا فارمولہ آج بھی مسلہ کشمیر کا میرے نزدیک سب سے بہترین حل ہے گلگت کو صوبہ بنانے کی چین کی طرف سے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی اس حوالہ سے چین کو مورد الزام ٹھہرانا، درست نہیں۔ چین 100سال کی منصوبہ بندی کر کے آگے چلتا ہے۔ گلگت کو صوبہ بنانے پر بھی جب خدشات ظاہر ہوئے فاروق حیدر گمنام رہنے نیلم چلے گئے پہلے، بلا وجہ امریکہ اور یورپ کے دورے پر چلے گئے تھے۔ یعقوب خان کو ہٹا کر فاروق حیدر کو وزیر اعظم میں نے بنوایا۔ امان صاحب پور ی زندگی ایک نظریے پر کارآمد ضرور رہے وہیں استقامت دیکھائی لیکن اْن کے نظریے کو کوئی پذیرائی نہیں خود قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں نے فاطمہ جنا ح نے اور میرے ٹائپ رائٹرنے بنایا۔ باقی سب کھوٹے سکے تھے یہی حال ہمارا بھی ہے۔ حریت کانفرنس اور پاکستانی حکومتی نمائندے ساری دنیا میں تیزی سے پھیل کر کشمیر پالیسی کو بیان کریں دریں اثناسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تو پڑوسی چین جیسا دوست ہے ہندوستان سیدھا سیدھا دشمن ہے پرویز مشرف اور جنرل ضیاء نے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کی مخالفت کی موجودہ حکمران ان کی تقلید کیوں نہیں کر رہے آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا غیر ریاستی دخل اندازی یہاں نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست دان کشمیریوں کو تقسیم کر نا چاہتے ہیں
Next Post
جج کو ہراساں کرنے کے ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
Thu Jun 20 , 2024
لاہور (پی پی آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) سرگودھا کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) سرگودھا کے عدالت کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر از خود نوٹس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے […]