اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی کوہ پیماثمرخان نے عالمی سطح پرملک کا نام روشن کر دیا

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ اور کوہ پیما ثمرخان نے عالمی سطح پرملک کا نام روشن کر دیا۔ایتھلیٹ ثمرخان نے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسپانسر کرنے اور یہ موقع فراہم کرنے پر وہ تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ ثمرخان نے یورپ کی سب سے اونچی چوٹی ماونٹ ایلبرس کو کامیابی سے سر کر لیا۔ جس کی اونچائی 5642 میٹر ہے،ثمر خان پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ثمر خان چوٹی سر کرنے کے بعد سنو بورڈنگ کے ذریعہ واپس اتریں،ایتھلیٹ ثمر خان نے اپنی کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے پاکستان کی شکرگذار ہیں۔ثمرخان کو یہ بھی اعزازحاصل ہیکہ وہ پہلی خاتون سائیکلسٹ ہیں جنہیں دنیا کے تیسرے بڑے غیر قطبی گلیشیئرزپرسائیکل چلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ثمرخان نے 2021 میں سنو بورڈنگ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔