45 سال کا بگاڑ میں فورا ختم نہیں کر سکتا،میئر کراچی

کراچی (پی پی آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر شہر قائد میں ایک لاکھ 44 ہزار ٹن جبکہ لاہور  میں صرف 46 ہزار ٹن کچرا اور آلائشیں اٹھائی گئیں،  جتنا بڑا لاہور ہے اتنا تو ہمارا گلستان جوہر ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے 7 اضلاع میں 99 کلیکشن پوائنٹس اور 3 لینڈ فل سائٹس تھیں جنہیں یومیہ بنیادوں پر کلیئر کیا گیا اور  آج ایک لاکھ44ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ تمام کلیکشن پوائنٹس کو کلورین سے صاف بھی کیا گیا، بلدیاتی عملے نے گرمی کے باوجود بطور ہیرو کام کیا۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مسائل پر قابو پانا شروع کر دیا ہے مگر ماضی کے 45 سال کا بگاڑ میں فورا ختم نہیں کر سکتا، یونین کونسل کی سطح پر ترقیاتی فنڈز کی رقم 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دی ہے، کیفورکے لیے وفاق سے گزارش کروں گا کہ جلدی مسئلے کو حل کریں۔انھوں نے کہا کہضلع وسطی میں عید کے دنوں میں یونیوسٹی ریزرویئر میں بڑی لیکیج کے باعث پانی کی کمی کا سامنا رہا،  36 گھنٹوں میں لائن کی مرمت کر دیں گے، اگر عید کے دنوں میں لائن بند کرتے تو زیادہ مسئلہ ہوتا۔ میئر  کراچی نے کہا کہ 3 دنوں سے وزیر اعلیٰ صاحبہ اور ان کی وزیر اطلاعات پریس کانفرنس کر رہی ہیں، ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم لوگ ناکام ہیں اور ہم بلدیاتی محکموں کے حق میں نہیں ہیں مگر  ہمارے ہاں وزیر اعلیٰ نہیں بلدیاتی نمائندے کام کر رہے تھے، ہمارے ناقدین نے بھی ہماری تعریف کی، جتنا بڑا لاہور شہر ہے اس سے بڑا تو ہمارا گلستان جوہر ہے۔

Latest from Blog