پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وزیراعلی گنڈا پورکی دھمکی ہوا میں اڑا دی گئی

پشاور(پی پی آئی) وزیراعلیٰٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی روکنے کی دھمکی کے باوجود صوبے کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے از خود مقرر کیے گئے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے حکم پر ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عمل نہ ہوا۔مردان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے مالاکنڈ روڈ پر واپڈا دفتر کے سامنے دھرنا دیا جب کہ پشاور میں بھی شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان نظر آئے۔ دوسری جانب  ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ ناگزیرہے۔یاد رہے  وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے بجلی فیڈرز  بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی کے بعد گزشتہ روز وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان دو روز میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔