پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الہٰی کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا۔پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کے لئے ہائیکورٹ  میں دائر درخواست واپس لے لی۔ پراسکیوشن کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سماعت کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرویز الہٰی کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔